ٹانک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خیبرپختواہ کے ضلع ڈی آئی خان میں کھلونا بم پھٹنے سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ دلخراش واقعہ ٹانک کے نواحی گاؤں شاہ عالم محسود کورونہ میں پیش آیا، جہاں کھلونا نما بم پھٹنے سے تین کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچے سگے بھائی ہیں.


