دوشنبه, مارچ 16, 2026
Homeخبریںپشاور فارمیسی میں ڈکیتی کی کوشش پر سیلزمین کی فائرنگ سے ایک...

پشاور فارمیسی میں ڈکیتی کی کوشش پر سیلزمین کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ساتھی گرفتار

پشاور (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پشاور کے علاقے آسیہ گیٹ میں فارمیسی کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران سیلزمین کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا اور ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رات 10 بجے آسیہ گیٹ میں واقعہ فارمیسی کی دکان میں ڈاکو گُھس گیا اور اسلحے کے زور پر رقم چھین رہا تھا کہ تھیلے میں رقم ڈالنے کے بہانے سیلزمین نے پستول نکال کر ملزم پر فائرنگ کردی جس سے ڈاکو دکان کے دروازے پر گر کر ہلاک ہوگیا اسی دوران وہاں موجود لوگوں نے ساتھی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا.

جبکہ سی سی ٹی وی سے فوٹیج بھی مل گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ڈاکو ہاتھ میں پستول لیے فارمیسی کی دکان میں کھڑا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز