البرٹا(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے کینیڈا کے صوبے البرٹا کے ایک گھر میں آتشزدگی سے 4 بچوں اور خواتین سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق البرٹا کے شہر چیسٹر میئر جمعے کی صبح ہونے والی آتشزدگی میں کراچی سے تعلق رکھنے والی دو فیملیز کے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی شناخت امجد کمال اور رافعہ راشد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد میں ایک خاتون اور 4 بچے شامل ہیں، واقعے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد محفوظ بھی رہے۔کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں محفوظ رہنے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کینیڈا میں 7 پاکستانیوں کی المناک ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعے میں کوئی مجرمانہ ہاتھ ملوث نہیں۔


