بیجنگ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق چین نے شمالی صوبے شنشی کے تھائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ہفتے کے روز پانچ مصنوعی سیارے مقررہ مدار میں روانہ کئے ہیں۔
لانگ مارچ -2 ڈی راکٹ کے ذریعے صبح 10 بج کر 51 منٹ (بیجنگ ٹائم) پر خلا میں بھیجے گئے مصنوعی سیاروں میں جی لن -1 زیرو ون بی، شنگ شیدائی – 10 اور تین جی لن -1 گافین زیرو تھری ڈی سیٹلائٹ شامل ہیں۔لانچ مرکز کے مطابق لانگ مارچ راکٹ سیریز کا یہ 376 واں مشن ہے۔


