چهارشنبه, مارچ 18, 2026
Homeخبریںاگست کے آواخر تک امریکی افواج کا انخلا مکمل ہو جائے گا:...

اگست کے آواخر تک امریکی افواج کا انخلا مکمل ہو جائے گا: امریکی محکمہ دفاع

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان سے افواج کا انخلا اگست کے اوآخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ نظام الاوقات کے مطابق رواں برس گیارہ ستمبر تک افغانستان میں تعینات تمام تر غیر ملکی افواج کا انخلا ہو جانا ہے۔ گزشتہ روز ہی امریکی فورسز نے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول افغان فوج کے حوالے کیا۔

غیر ملکی افواج اس فوجی اڈے میں بیس برس تک تعینات رہیں۔ اس پیشرفت کا مطلب ہے کہ افغان نیٹو مشن معینہ مدت تک ختم ہو جائے گا۔ افغان طالبان نے بگرام ایئر بیس سے امریکی افواج کی واپسی کا خیر مقدم کیا۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق اب افغان عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز