چهارشنبه, مارچ 18, 2026
Homeخبریںشامی فورسز کی طرف سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں شیلنگ...

شامی فورسز کی طرف سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں شیلنگ 8 افراد ہلاک

دمشق(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق شمالی شامی صوبے ادلب میں شامی فورسز کی طرف سے باغیوں کے زیر قبضہ ایک علاقے میں شیلنگ کے نتیجے میں آٹھ شہری مارے گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز امدادی کارکنان نے بتایا کہ جنوبی ادلب کے گاؤں ابلین میں بلاتخصیص حملوں کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ کارروائی باغیوں کے آخری اہم ٹھکانے پر کی گئی ہے۔ سیز فائر ڈیل کے باوجود گزشتہ کچھ ہفتوں سے ان علاقوں میں شامی فورسز کی کارروائیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز