دوشنبه, مارچ 16, 2026
Homeخبریںواشک میں تیز آندھی اور طوفان کے سبب ایک خاتون سمیت تین...

واشک میں تیز آندھی اور طوفان کے سبب ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، متعدد مکانات منہدم:

واشک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع واشک میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلے میں خاتون سمیت دو افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد مکانات مہندم ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث کھجور کی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

جبکہ نواحی علاقے دراپ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر خاتون سمیت دو افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق طوفابی بارشوں سے واشک ٹاں، پلنتاک اور گریشہ کے علاقوں آبادیاں زیر آب آگئیں۔ متعدد مکانات اور دیواریں مہندم ہوگئیں ہیں۔تیز ہواں کے باعث کھجور کے درجنوں درخت اکڑ گئے جبکہ کھجور کی تیار فصلوں، زمینداروں کے شمسی توانائی کے پینل اور دیگر مشنری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

لیویز اہلکاروں کی مدد سے اس دوران ایک زخمی بچے کو بھی ریسکیو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز