کوہلو(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فائرنگ اور ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اوریانی میں مہندانی قبیلے کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ لاسے زئی کے مقام پر آغا خان کنسٹریکشن کمپنی کی گاڑی الٹنے سے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی شخص کی حالت تشویشناک ہے۔


