کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے گزشتہ روز خاران میں ہونے والے بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران شہر میں واقع ایم آئی (ملٹری انٹیلیجنس) کے کارندوں کے زیرِ استعمال ایک اڈے پر بم حملے کیے جس کے نتیجے میں وہاں موجود پنجاب سے تعلق رکھنے والے خفیہ ادارے کے ایجنٹ زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے کارندوں کو قابض ایف سی اور خفیہ ادارے طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایف سی ہیڈکوارٹر خاران لے گئے۔
آزاد بلوچ نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی خفیہ ادارے نوآبادیاتی پالیسی کے تحت مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں پنجاب سے اپنے کارندے لاکر آباد کررہے ہیں۔ مذکورہ افراد کو انجینئر و مزدور سمیت مختلف شعبوں کی آڑ میں مقامی آبادی کے بیچ رہائشی مکانات دی جارہی ہے تاکہ وہ مقامی بلوچوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہوں۔ خاران میں اس وقت سرگرم خفیہ ادارے ایم آئی کے زیرِ انتظام ان افراد کو مختلف گروہوں کی شکل میں شہر کے مختلف مقامات پر آباد کیا جاچکا ہے، جو کہ ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ہم بلوچ عوام کو خبردار کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ نا صرف ان کارندوں سے دوری اختیار کریں جو بلوچ قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ اپنے مکانات پنجابی آبادکار جو انٹیلیجنس کے اہلکار ہیں کو رہائش کیلئے کسی صورت نا دیں۔
آزاد بلوچ نے آخر میں کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے.


