یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںمغربی بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ گناہ...

مغربی بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ گناہ بڑھ گئی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ بلوچستان میں زاہدان یونیورسٹی فار میڈیکل سائنسز کے ایک ذمے دار کا کہنا ہے کہ سيستان و بلوچستان صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ گنا بڑھ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر محمد عباسی کا کہنا ہےکہ کرونا وائرس کی سابقہ دو لہروں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 300 سے 400 کے درمیان تھی تاہم اس بار نئی لہر میں یہ تعداد 1500 ہو چکی ہے یعنی کہ سابقہ پازیٹو نتائج کے پانچ گنا کیس سامنے آئے ہیں۔

قبضہ گیر ایران کے وزارت صحت میں طبی تجربہ گاہوں کے ڈائریکٹر سیامک سمیعی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوچستان صوبے میں طبی مراکز میں ٹیسٹ کی مشین (پی سی آر) کی قلت ایک طبعی امر ہے۔ اس کی بنیادی وجہ متاثرین کی تعداد میں اچانک زیادتی ہے۔

رپورٹوں میں کرونا سے متعلق طبی ساز و سمان اور لوازمات کی قلت کی خبر دی گئی تھی۔ صوبے میں کرونا کی ہندوستانی قسم پھیلنے کے سبب متاثرین کی تعداد میں شدت سے اضافہ سامنے آیا ہے۔

واضح رہے مغربی بلوچستان پر ایران نے پچھلے صدی 1928 میں کاجار کے دورِ حکومت میں بندوق کے زور پر زبردستی اپنا قبضہ جمایا تھا جو تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز