بغداد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں ایک روز قبل کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے قائم کردہ اسپتال میں شدید آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد منگل کے روز بڑھ کر 92 ہو گئی ہے جب کہ 50 افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ناصریہ کے ایک اسپتال کے کرونا وارڈ میں آگ پر قابو پانے کے گھنٹوں بعد امدادی کارکن جلا ہوا ملبہ اٹھا کر نعشیں ڈھونڈنے اور انہیں شناخت کرنے میں مصروف تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب آگ لگی تو اس وقت کرونا وائرس کے مریضوں کو آکسیجن دی جا رہی تھی، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی اور اس نے پورے وارڈ کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ اس وارڈ کی تعمیر پہلے ہی عارضی بنیادوں پر کی گئی تھی۔


