بلیدہ (ہمگام نیوز) ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں قابض پاکستانی فوج نے چھاپہ مار کر پانچ بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، پانچوں نوجوان بلیدہ کے علاقے بٹ کے رہائشی اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ان کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران اہلخانہ کو تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بنانے کے بعد پانچوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کی شناخت یونس خالق ولد عبدالخالق، محبوب بلوچ ولد عبدال، مجاہد بلوچ ولد لالا حسن، عبدالرحیم ولد عبدالواحد اور بالاچ خان ولد محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں، گزشتہ ہفتے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ کے مختلف مقامات پر ایک فوجی کارروائی کے دوران پاکستانی فورسز نے درجنوں افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا، جن میں سے اب تک 21 افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔
شناخت کیے گئے افراد میں شارپو ولد کریم بخش، کریم بخش ولد مقصود، اکبر ولد غمگین، موسیٰ ولد قادر بخش، صالح ولد قادر بخش، وزیر احمد ولد نور محمد، نور محمد ولد شکر، بلال ولد نیک سال، بشام ولد نیک سال، رضی ولد یوسف، ہن محمد، نواب، آمد علی ولد باہوٹ، کریم احمد ولد وزیر احمد، اسماعیل ولد نور محمد، مہدی کریم ولد اللہ داد، شہزاد ولد پاندو، مبارک ولد غازی، وہاب ولد مبارک، زریب ولد ابدال تیپ اور ساجد ولد نبی بخش شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ فوجی آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ بعض کی شناخت بھی ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔


