تربت (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے کئ علاقوں میں بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے بلیدہ کے کئی علاقوں میں کھمبے گرنے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے سلسلے شروع ہو گئے ہیں جس سے مختلف مقامات پر عوام کو شدید نقصانات بھی اٹھانے پڑے ہیں۔


