کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق زیارت میں بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 بچے جاں بحق جبکہ خاتون لاپتہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو زیارت کے علاقے بستگری میں شدید بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 خانہ بدوش بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون لاپتہ ہوگئی، جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی نعشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں جبکہ خاتون کی تلاش جاری ہے۔


