واشک(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے واشک کے سب تحصیل ناگ میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واشک کتے علاقے ناگ میں صرف گاڑی اور موٹر سائیکل کے فرمیان تصادم ہوا، اس ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد عبدالغنی اپنے بیٹے مدثر سمیت جاں بحق ہوگیا جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک پانچ سالہ بچہ تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیئے گئے۔


