شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںجرمنی: سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے حکومت کی جانب سے چار سو...

جرمنی: سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے حکومت کی جانب سے چار سو ملین یورو کا امدادی پیکیج

برلن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق جرمنی میں حالیہ سیلاب کی پھیلائی ہوئی تباہی کے ایک ہفتے بعد وفاقی حکومت نے کئی ملین یوروز کی ہنگامی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ نے جرمن وزیرمالیات اور وزیرداخلہ کی طرف سے پیش کردہ تجویز کی منظوری پہلے ہی دے دی تھی۔

جرمنی، خاص طور سے مغربی جرمن صوبوں میں آنے والے حالیہ تباہ کُن سیلاب نے گھروں، بزنس ، سڑکوں اور ریل کے نظام کو کئی بلین یورو کا نقصان پہنچایا ہے۔

برلن حکومت ان نقصانات کے ازالے کے لیے وفاقی بجٹ سے 200 ملین یورو فراہم کرے گی اور اس کو دوگنا کرتے ہوئے ریاستی حکومتیں اسے 400 ملین یورو کر دیں گی۔ ان ہنگامی امدادی رقوم سے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے رائن لینڈ پلیٹینیٹ اور نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعمیر نو اور سماجی زندگی پر اثر انداز ہونے والے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ جن میں سڑکوں اور ریلوے کے نظام کو درہم برہم کر دینے والی ٹوٹ پھوٹ اور بربادی شامل ہے۔

مذکورہ امدادی پیکیج اور مالی اعانت کا مقصد سیلاب کی زد میں آنے والی عمارتوں کی دوبارہ سے تعمیر اور زرعی اور جنگلاتی پیداوار کے براہ راست نقصان کو دور کرنا اور تجارت سمیت مقامی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر بھی شامل ہے۔ ریاستی مالی اعانت کے اس پیکیج سے متعلق مسودے میں یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ ریاستیں دیوالیہ پن کا کیس دائر کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ ہنگامی طور پر معاشی امداد کی دستیابی کے لیے ضروری نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز