شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںحزب اللہ کے پاس ایران کی فراہم کردہ جدید ہتھیار امریکا اور...

حزب اللہ کے پاس ایران کی فراہم کردہ جدید ہتھیار امریکا اور لبنان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: امریکا

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران سے جدید اسلحہ حزب اللہ کو منتقل کرنے کی کارروائیوں میں اضافہ لبنان کی خود مختاری کو سبوتاژ کرنے کے ساتھ خطے میں سیاسی اور اقتصادی عدم استحکام کا سبب بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے زور دیا ہے کہ حزب اللہ کو جدید ہتھیاروں کی منتقلی کی کارروائیاں امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے بھی غیر معمولی طور پر خطرہ بن رہی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف افیف کوخافی نے منگل کے روز باور کرایا کہ لبنان کی جانب سے اسرائیلی خود مختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کے مطابق لبنان ڈھیر ہوتا جا رہا ہے اور اس صورت حال تک پہنچنے میں حزب اللہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے باوجود ہم اس نوعیت کی فائرنگ کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے جیسی کہ آج صبح سویرے اسرائیل کے شمالی قصبوں کی سمت کی گئی۔ ہم لبنان کی جانب سے اسرائیل کی خود مختاری کی ہر خلاف ورزی کا علانیہ یا خفیہ جواب ضرور دیں گے۔

دوسری جانب لبنانی فوج نے منگل کے روز کہا کہ ملک کے جنوب میں وادی حامول کا علاقے میں اسرائیل نے گولہ باری کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز