سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپنجگور تسپ میں علاقائی معتبرین کی نادرا کے خلاف پریس کانفرنس

پنجگور تسپ میں علاقائی معتبرین کی نادرا کے خلاف پریس کانفرنس

تسپ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور تسپ میں علاقائی معتبرین کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کونسلر میونسپل کمیٹی تسپ عبدالوحید ملازئی میر نظام بلوچ راشد لطیف ملازئی مجاہد ملازئی حاجی ابراھیم حاجی عبدالاحد اعجاز مجید اور دیگر نے عبدالوحید ملازئی ھاؤس تسپ میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی تسپ ضلع پنجگور کا سب سے بڑا علاقہ ہے یہاں کے اکثر نوجوان تعلیم یافتہ ہیں ڈگریاں حاصل کرکے بے روزگاری کی عالم میں در بدر کی ٹھوکریں کھارہی ہیں.

انہوں نے کہا حال ہی میں نادرا کی طرف سے اخباری اشتہار جس میں محکمہ نادرا میں ٹیسٹ اور انٹرویو 7 جون 2021 میں بلوچستان کے چند علاقوں کی طرح پنجگور میں میونسپل کمیٹی تسپ نادرا کے آسامی کے لیے آن لائن تحریری ٹیسٹ ہوئے تھے اور ٹیسٹ کے بعد کامیاب امیدواروں کا انٹرویو بھی ہوا تھا. دوران ٹیسٹ اور انٹرویو میں میونسپل کمیٹی تسپ کے مقامی لوگوں کے علاوہ کسی اور علاقے کے لوگوں کو بیھٹنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی چونکہ اخباری اشتہار میں واضح کیا گیا تھا اس اسامی کیلئے صرف تسپ کے مقامی لوگ شامل ہوسکتے ہیں.

انہوں نے اپنے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو میں تسپ کے دو امیدواروں نے کوالیفائی کیا تھا. لیکن بعد میں جب آرڈر آئے تو ٹیسٹ اور انٹرویو میں شامل مقامی امیدواروں کے بجائے دوسرے علاقے خدابادان کے رہائشی سیف اسلام ولد محمد اسلام کے تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی جوکہ نادرا آفس بلوچستان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کا چھوٹا بھائی ہے.اسکی تعیناتی غیر منصفانہ عمل ہے.

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی سے دو امیدوار ظفر علی ولد پھلان سکنہ تسپ اور محمد اسلم ولد محمد علی سکنہ تسپ تھے جس کے حق تلفی ہوئی ہے انکی جگہ سیف اسلام ولد محمد اسلام سکنہ خدابادان کے آرڈر ہوئے ہیں کیونکہ اس کا بھائی نادرا آفس بلوچستان کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ہے.

انہوں نے کہا کہ نادرا کے خالی آسامی کی ٹیسٹ اور انٹرویو میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہے جس سے تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کے شکار ہونگے دیگر سماجی برائیوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں.

انہوں نے کہاکہ اس پریس کانفرنس کی توسط سے ھم اہلیان تسپ ڈی جی نادرا اور دیگر اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ میرٹ کے پائمالی اقرباء پروری اور ناجائز سیلکشن امیدوار کی تعیناتی کے آرڈر روک دی جائے. اگر نہیں روکا گیا تو ہم کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے اور مجبوراً ڈپٹی کمشنر پنجگور کے آفس کے سامنے احتجاج کریں گے اور نادرا آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگائیں گے.

انہوں نے مزید کہا اگر حقدار کو انصاف نہیں ملا تو ھم عدالت میں کیس دائر کرینگے اور ہر فورم پہ اس ظلم اور نہ انصافی کے خلاف آواز اٹھائنگے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز