کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ میں ٹارگٹ کلرز پھر سرگرم ہوگئے۔کاسی روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کی صبح کاسی روڈ سے ملحقہ سمندر خان روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دو دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ملزمان نے پکڑنے کی کوشش کرنے والے شہریوں پر بھی فائرنگ کی ایس پی قائد آباد زاہد حسین شاہ کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے زخمیوں میں پولیس اہلکار عباس اعوان صادق علی ، عیسیٰ محمد، اشرف اور سفر شامل ہیں زخمیوں کو سول اسپتال اور کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کو سر، سینے اور جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں ماری گئی ہیں واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ایس پی قائد آباد کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے جس میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا واقعہ کے خلاف ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاج کیا اور باچا خان چوک پر ٹائر جلاکر ٹریفک معطل کردی مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔