یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںآئل ٹینکر پر حملے میں ایران ملوث تھا : جی سیون ممالک...

آئل ٹینکر پر حملے میں ایران ملوث تھا : جی سیون ممالک کا الزام

(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق جی سیون ممالک نے چھ اگست جمعے کے روز اپنے ایک تازہ بیان میں گزشتہ ہفتے عمان کے ساحل پر مرسر اسٹریٹ نامی تیل کے ٹینکر پر ہونے والے حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔

اس حملے میں ایک برطانوی شہری اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہلاک ہو گئے تھے۔

جی سیون ممالک نے کہا ہے کہ اس حملے میں بلاشبہ ایران ملوث تھا

یاد رہے گزشتہ ہفتے خليج عمان ميں ايک اسرائیلی کمپنی کی ملکیت والے بحری جہاز پر حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اسرائیل نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز