شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںعمرہ زائرین کو 50 ٹرانسپورٹ کمپنیاں سہولت فراہم کریں گی

عمرہ زائرین کو 50 ٹرانسپورٹ کمپنیاں سہولت فراہم کریں گی

ریاض (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کے لیے 50 ٹرانسپورٹیشن کمپنیاں عمرہ زائرین کو عمرہ سیزن 1443 ھ کے دوران نقل و حمل میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی ہیں۔

ٹرانسپورٹ کمپنیوں کےایک ذمہ دار ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مکہ مکرمہ سے مسجد حرام تک عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی 50 کمپنیاں سہولت فراہم کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے مختص بسوں میں سڑکوں پر سپورٹ سروسز کے ساتھ ٹریکنگ سسٹم سے موجود ہے۔ ٹرانسپورٹ کی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مجاز اداروں کی طرف سے باقاعدہ لائسنس جاری کیا گیا ہے اور وہ بسوں میں معتمرین کی رہ نمائی کے لیے گائیڈ بھی فراہم کریں گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ سروس کے ضابطہ اخلاق میں ایک فہرست تیار کرنا بھی شامل ہے جس میں نقل و حمل کے ذرائع اور منزل کا سفر نامہ شامل ہے۔بس میں سوار ہونے والے زائرین کے ناموں کی فہرست ، بس کے ڈیٹا کے علاوہ اس کے ڈرائیور اور معاون گائیڈ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو صحت کے ضابطہ اخلاق پربھی عمل درآمد کرنا ہوگا۔ بسوں کی باقاعدگی کے ساتھ سینی ٹائزیشن، مسافروں کی چہرے پر ماسک کی پابندی، سماجی فاصلہ اور ایک بس میں 25 سے زیادہ مسافروں کو سوار نہ کرنا جیسی بنیادی شرائط پرعمل درآمد ناگزیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز