کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کی شام ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ میں تمپ کے علاقوں آزیان اور برت میں پاکستانی فوج کی چوکیوں پر اسنائپر رائفلوں سے حملہ کرکے قابض فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔
ترجمان نے کہا کہ چھ اگست کو پاکستانی فورسز نے پیراندر اور دراج کور میں آپریشن کرتے ہوئے عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا واپسی پر سرمچاروں نے آواران کے علاقے دراج کور میں پاکستانی فوج کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔
ترجمان آخر میں کہا کہ عوام فوجی قافلوں اور انکے معاون کاروں سے دور رہیں سرمچار انکو کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں، اور یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔