دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلیدہ و مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بلیدہ و مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔بی ایل ایف

آواران ( ہمگام نیوز ) میجر گھرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کی شام کو ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے منگلی میں قائم آرمی کیمپ کو سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ تین راکٹ کیمپ کے اندر جا گرے جبکہ کیمپ کی سیکورٹی کے لیے مورچوں میں موجود اہلکاروں کو سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے ایک مورچہ میں موجود دو اہلکار ہلاک ہوئے۔ راکٹ کیمپ میں گرنے سے بھی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ گذشتہ رات9 بجے سرمچاروں نے بلیدہ، بٹ میں قائم آرمی کے مین کیمپ کے چیک پوسٹ پر راکٹوں اور اے ون گولے سے نشانہ بنایا جس سے تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

میجر گھرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔ قابض ریاست کی جانب سے جشن اور تقریبات کسی صورت بھی منظور نہیں ہیں۔ عوام الناس ان سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز