یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکیچ :عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں...

کیچ :عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں سی پیک منصوبے کی روٹ پر ایک حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز شام کے وقت سرمچاروں نے ضلع کیچ کے تحصیل ہوشاپ میں فیض ہوٹل کے قریب سی پیک روٹ پر عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کے اہلکاروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فورسز اپنے سامراجی منصوبوں کو سر انجام دینے کے لیے سی پیک روٹ پر نہ صرف عوام کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہیں بلکہ لوگوں کو جبری نقل مکانی پر بھی مجبور کر رہی ہے۔

قابض فورسز اور انکے معاون کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز