یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبولان کے علاقے مارواڑ میں فائرنگ سے 4کانکن جاں بحق

بولان کے علاقے مارواڑ میں فائرنگ سے 4کانکن جاں بحق

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بولان کے علاقے مارواڑ میں واقع کوئلے کی کانوں کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی رات نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد مزدور تھے اور وہ کوئلے کی کانوں میں کان کنی کرتے تھے-

لاشوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی اسی علاقے میں 6 کان کنوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز