دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںکراچی : کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک

کراچی : کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک

کراچی ( ہمگام نیوز ) پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 14 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

ضلع کورنگی کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شاہ جہاں خان نے کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن سیکٹر B-6 کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت میں مزید 25 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیکٹری کی عمارت میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ قریب ہی واقع کچی آبادی میں بھی دھویں کے اثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔

چھیپا اور دیگر امدادی کارکنوں کی جانب سے فیکٹری میں پھنسے دیگر افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز