لندن ( ہمگام نیوز ) بلوچ قومی رہنما حیربیار مری نے میکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شامی حکومت روس کی مدد سے اسلامی گروپوں اور جمہوری قوتوں پر بالادستی قائم کر چکی ہے۔
اسی طرح افغانستان میں اس وقت طالبان بھی امریکی افواج پر بالادستی قائم کر چکی ہے کیونکہ طالبان کو پاکستان کی طرف سے ہر طرح کی امداد حاصل ہے۔
یاد رہے 15 اگست کی تاریخ کو طالبان نے بلا مزاحمت کابل کو اپنے قبضے میں لیا۔ عالمی رائع عامہ کے مطابق افغانستان کی حکومت اور اسکی افواج کو امریکہ نے بے یار و مددگار چھوڑ کر خود اپنی تمام قربانیوں پر پانی پھیر دیا۔