چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی خفیہ ایجنسی نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر لیا

قابض ایرانی خفیہ ایجنسی نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر لیا

نیکشہر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق منگل 14 ستمبر کو ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی خفیہ انٹیلی جنس سروس نے گه/ شہر میں گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ـ

اس شہری شناخت “نیاز ملازہی ولد کمال بلوچ “کے نام سے ہوئی ہے جو کہ “مہبان” گاؤں کا رہائشی ہے ـ تاہم اس بلوچ شہری کو کس الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا اس کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں ـ

کہا جاتا ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر نیاز کو بغیر کسی الزام کے تحت چلتی راہ پر حراست میں لے لیا ہے ـ
اس کا خاندان نے پولیس میں شکایت درج کرنے کے باجود ان کے بارے میں ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ـ
واضح رہے کہ نیاز کا بھائی حمید اللہ ہے ، جسے قابض ایرانی خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی نے 21 مارچ 2019 کو گه شہر کے گاؤں نکهچ میں اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا ، اور اب تقریبا ڈھائی سال بعد ، اس کے خاندان کو ابھی تک اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز