پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور پروم سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والا بلوچ فرزند ماما ظریف ولد امام بخش بلوچ آج ریاستی جبر خانوں سے رہا ہو کر گھر پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ماما ظریف ولد امام بخش کو قابض پاکستانی خفیہ اداروں نے 31 مارچ 2019 کو پروم سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا جو آج ریاستی ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئی ۔
مقبوضہ بلوچستان میں جبری لاپتہ ہونے والے افراد کی باحفاظت بازیابی کے لیے جدوجہد کرنے والے تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے ویب سائٹ فیس بُک اکاؤنٹ پر ماما ظریف کی بازیابی کی تصدیق کردی ۔