چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: خاران کے رہائشی نوید احمد سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری...

کوئٹہ: خاران کے رہائشی نوید احمد سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء

کوئٹہ ( ہمـگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم نوید احمد ولد حاجی غلام نبی کے گھر چھاپہ مار کر نوید آحمد کو ماورائے عدالت گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

واقع کی تصدیق کرتے ہوئے نوید آحمد کے بڑے بھائی قمبر بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے کہ سی ٹی دی اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے گھر والوں کو زدکوپ کیا اور ان کے چھوٹے بھائی نوید آحمد کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔

یاد رہے کہ نوید احمد عامر بلوچ کے بھائی ہیں جن کی بازیابی کیلئے ان کی فیملی عرصہ دراز تک سراپا احتجاج تھے۔ تاہم عامر بلوچ چند سال قبل بازیاب ہوگیا جبکہ آج ان کے دوسرے بھائی نوید آحمد کو سی ٹی ڈی اہلکار حراست میں لے گئے۔ نوید احمد بلوچستان یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک طالب علم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز