سبی ( ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق سبی کے نواحی علاقے کوٹ منڈائی اور ڈونگان کے علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے پاکستان کی فوجی جارحیت آپریشن کی شکل میں جاری ہے ـ زمینی فورسز نے علاقے میں کئی جگہوں پر ناکہ بندی کی ہوئی ہے ـ
مزید اطلاعات کے مطابق اس جارحیت کے دوران 30 کے قریب بلوچ گرفتار کر کے نامعلومات مقامات پر منتقل کئے گئے ہیں جبکہ آج علی الصبح سے پاکستانی آرمی کئی علاقوں میں گن شپ ہیلئ کاپٹروں سے شیلنگ کر رہی ہے ـ
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے قابض پاکستانی آرمی سبی، بولان سمیت گردونواح کے کئی شہروں اور علاقوں میں زمینی اور فضائی جارحیت فوجی آپریشن کی شکل میں کر رہا ہے اس دن سے لے کر آج تک لاتعداد بلوچوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ـ