تربت ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے قابض پاکستانی ایف سی کے ہاتھوں دو معصوم بچوں کے شہادت کے خلاف آج 14 اکتوبر 2021 کو یونیورسٹی آف تربت کے طلباء و طالبات نے ہوشاب واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پرامن واک کا اہتمام کیا اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واک کے بعد چند طلبا نے تقریر کرکے اس انسان دشمن عمل کی مذمت کی اور حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ہوشاب واقعہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم کرکے اُنہیں انصاف دیا جائے۔