یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںایران سے ’نمٹنے کے لیے‘ امریکہ اور اسرائیل کا ’پلان بی‘ پر...

ایران سے ’نمٹنے کے لیے‘ امریکہ اور اسرائیل کا ’پلان بی‘ پر عمل کرینگے

اواشنگٹن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی نیوز کے مطابق مریکہ اور اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایمانداری سے مذاکرات کی طرف نہیں لوٹتا تو وہ اس سے نمٹنے کے لیے’پلان بی‘ سوچ رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینتونی بلنکن اور اسرئیلی وزیر خارجہ یائیر لاپید کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ’دیگر آپشنز‘ پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ یہ آپشنز کیا ہیں تاہم ایسے بہت سے غیرسفارتی طریقے ہیں جن پر غور کیا جا سکتا ہے جیسے کہ پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنا۔ جبکہ ایران اپنی جوہری سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے جسے معاہدے میں محدود کرنے کا کہا گیا تھا۔

بلنکن نے ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ ایران کے لیے معاہدے میں واپسی کا راستہ بند ہو رہا ہے لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی تاریخ نہیں بتائی کہ (معاہدے میں واپسی کے لیے) کب بہت دیر ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ’وقت گزرتا جا رہا ہے۔ اگر ایران اپنا رویہ نہیں بدلتا تو ہم دیگر آپشنز کی طرف جانے کے لیے تیار ہیں۔

بلنکن نے کہا کہ ’ہم ایران کی جانب سے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہر آپشن پر غور کریں گے اور ہمارا خیال ہے کہ سفارتکاری ایسا کرنے کا سب سے موثر طریقہ ہے لیکن اس کے لیے دونوں کی شمولیت ضروری ہے اور ہم نے ایران کی طرف سے اس میں کوئی دلچسپی نہیں دیکھی۔

لاپید نے کھل کر ایران پر تنقید کرتے ہوئے اسے خبردار کیا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے ضرورت پڑی تو عسکری طاقت کا بھی استعمال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز