یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکرج میں قزلحصار جیل میں ایک کرد شہری کو پھانسی

کرج میں قزلحصار جیل میں ایک کرد شہری کو پھانسی

کرج ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی کردستان کے شہر ہرسین سے تعلق رکھنے والے ایک کرد شہری کو ایرانی عدالت نے سزائے موت دی جس کو 6 سال قبل پہلے سے سوچے سمجھے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور گزشتہ روز اس پر عمل کیا گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ، پیر ، 11 اکتوبر ، 2021 کی صبح طلوع آفتاب میں ، 33 سالہا ہرسین کے کرد شہری منوچہر کاظمی کی موت کی سزا کرج کے قزلحصار جیل میں عمل میں لائی گئی۔
ایک باخبر ذریعہ کے مطابق منوچہر کاظمی کو 2015 میں ایک دوسرے شہری “مجید نادری” کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدلیہ نے سزائے موت سنائی تھی۔
مزید اطلاع کے مطابق منوچہر کاظمی کو جیل حکام نے اس کی میت کو اس کے خاندان کے افراد کی موجودگی میں خود دفن کیا ـ
33 سالہ منوچہر کاظمی شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ تھا جو کہ اصل میں ورملہ کے گاؤں کا رہنے والا تھا اور ہرسین میں رہتا تھا۔
ایرانی میڈیا یا سرکاری ذرائع نے اس خبر کے مطابق اس قیدی کی پھانسی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز