کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی اور بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان حمدان بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان کہا ہے کہ مستونگ، قلات اور بولان کے علاقے گزشتہ تین دنوں سے فورسز کے گھیرے میں ہیں اب تک سینکڑوں بے گناہ بلوچوں کو اغوا کیا جا چکا ہے دورانِ آپریشن عام آبادیوں پر بمباری سے متعدد گھر منہدم ہوچکے ہیں جس سے کئی لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز جوہان سے 13 زیرِ حراست نوجوانوں کو شہید کر کے پھینک دیا گیا اور اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے نرمک میں مزید 6 لاشیں پھینکی گئی ہیں جن کو گزشتہ روز دوران کارروائی فورسز نے اغوا کیا تھا ترجمان نے کہاکہ قلات اور مستونگ سے کزشتہ تین دنوں میں لاپتہ افراد کی 19 لاشیں پھینکی گئی ہیں انہوں کہا ریاست کے ظلم کے خلاف بلوچ ریپبلکن پارٹی اور بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے 20 مئی بروز بدھ کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جائیگی. ہم کاروباری حلقوں’ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک دن کے لیے اپنی کاروباری سرگرمیاں معطل کر کے بلوچ قوم کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کو کامیاب بنانے میں اپنا قردار ادا کریں۔