شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںچابہار: بوسیدہ دیوار گرنے سے ایک بچہ جانبحق چار زخمی

چابہار: بوسیدہ دیوار گرنے سے ایک بچہ جانبحق چار زخمی

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتی روز اتوار 17 اکتوبر کو چابہار شہر کے مراد آباد محلے میں ایک دیوار گر گئی جس سے ایک بچہ جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوئے۔
تاہم ان بچوں کی شناخت کے بارے میں ابھی واضح معلومات مسیر نہیں ہو سکی ـ جبکہ زخمی بچوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ چابہار کے بلدیہ کی غفلت سے یہ حادثہ پیش آیا ہے مزکورہ دیوار گزشتہ کئی سالوں سے اسی بوسیدہ حالت میں تھی اور بلدیہ نے اس دیوار کے مالک کے خلاف کبھی بھی ایکشن لیا اور نہ اسے دوبارہ تعمیر کرنے کا حکمنامہ ارسال کیا اسی حالت میں گزشتہ دن چند بچے اسی دیوار کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک دھڑام کی آواز آئی جس سے ایک بچہ جانبحق ہوا اور چار زخمی ہوگئے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز