شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںبلوچ قوم کا بے رحمانہ قتل عام چین کے لئے راستہ ہموارکرنا...

بلوچ قوم کا بے رحمانہ قتل عام چین کے لئے راستہ ہموارکرنا ہے، بلوچ سالویشن فرنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلو چ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنی جاری کئے گئے ایک پالیسی بیان میں کہا ہے کہ بلو چ مرضی و منشاء اورایک آزاد بلوچ ریاست کے موجودگی کے بغیر چینی سامراج کا پاکستانی ریاست کے ساتھ مل کر گوادر پورٹ کو فنکشنل کرنے اسے اپنی معاشی راہداری کے طور پر استعمال کرنے اور کاشغر تا گوادر روڈسمیت بلوچ سرزمین کے حوالہ سے متعدد معائدات خطے میں جاری خونریزی کو مزید تیز کرنے کا سبب بن رہے ہیں چین بلوچ قومی آزادی کی جاری جدوجہد اور بلوچ قومی موقف کا احترام کئے بغیر مکمل بد معاشی دکھاتے ہوئے بلوچ تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے تمام تر بین الاقوامی و علاقائی قوانین سے بالاتر رہ کر ریاست کو براہ راست فوجی اور مالی مدد کرر ہے ہیں حالیہ آپریشن میں تیزی اور بلوچستان میں ربورٹ پارلیمانی جماعتوں کی چینی سامراج کے لئے خیر مقدمی کلمات اور ریاست کے ہاں میں ہاں میں ملا کر گوادر پروجیکٹ اور گوادر تا کاشغر روڈ کو بلوچ قوم کی ترقی گرداننے کے پر فریب نعرے اور شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری بلوچ قوم اور سرزمین کے ساتھ غداری کے مترادف ہے پارلیمنٹ کے یہ رکھیل نہ تو بلوچ قوم کے نمائند ہے اور نہ ہی بلوچ دوست بلکہ ان میں کئی چین کے برا ہ راست پیرول پر بلوچ تحریک کو کچلنے کے جدوجہدآزادی کے مخالف کھڑے ہیں انہیں بلوچ قوم کی ترقی وآسودگی سے کوئی سروکار نہیں بلکہ یہ زیلی ٹھیکیدار اور کمیشن ایجنٹ کے طور پر ابھر چکے ہیں۔حالیہ دنوں میںیہ ریاستی گماشتہ بلوچ جہد آزادی کی تمام تر تاریخی ومنطقی جواز اور زمینی صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود جس منافقانہ چالبازی سے جہد آزادی کو پراکسی وار قرار دیکر بے شرمی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست کو اپنی وفاداری دکھانے میں سابقہ کٹھ پتلی حکومتوں سے بھی دو قدم آگے نظر آتے ہیں بظاہر قوم پرستی کی کھال پہن کر یہ سرزمین بلوچستان کے سوداگری میں اپنے گئے گزرے سب کو مات دے چکے ہیں ترجمان نے کہاکہ بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت کا بارہا اسلام آباد یاترا سمیت نودولتی چینی اشرافیہ کے لئے خیر سگالی کلمات اور اپنے ہر اعلامیہ ہرتقریراور ہرٹی وی ٹاک شوز میں بلوچ آزادی کی تحریک خلاف ببانگ دہل پروپیگنڈہ اور اسے بیرونی اور زاتی مفادات کی جدوجہدسے نتھی کر نے کی مجرمانہ دروغ گوئی اور چین کا گوادر پر گرفت کو بلوچ قوم کی خوشحالی سے تعبیر کر نے کا عمل بلوچ قوم کو مزید غلامی میں دھکیلنے کی مترادف ہے بلو چ عوام ایسے تمام تر پرفریب اور بھونڈے اقدامات کو مسترد کر چکے ہیں اور ان سب کو بلوچ قومی غلامی کو مزیدمضبوط کر نے کے مکروہ ہتکھنڈے سمجھتے ہیں تر جمان نے کہاکہ آج ہر بلوچ گدان اور کوچے میں موت کا رقص برپا کرنے کا مقصد چینی سامراج کے لئے راستہ ہموار کرنے کی منصوبہ اور ایجنڈے ہیں جسے مقامی گماشتہ اور باج گزار اپنی پروپیگنڈوں سے ایندھن دے رہے ہین تاکہ مجوزہ میگا پراجیکٹس کے زریعہ نہ صرف چین بلوچ قدرتی وسائل پر ہاتھ صاف کرے بلکہ اسلام آباد اور چین کاروباری مفادات کو تحفظ دیا جاسکے اور انہیں اپنے حصہ کا کمیشن ملے اس لئے وہ بلوچستان میں جاری آپریشن اور نہتے بلوچ عوام کے قتل عام پر شادمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اخبارات کے نمایاں سر خیوں میں جگہ لے کر سر توڑ کوشش کررہے ہیں کہ بلوچ کش استحصالی منصوبوں کو ترقی کا نام دیکر بلوچ عوامی شعور پر مسلط کرسکے ترجمان نے کہاکہ چین اب ایک سوشلسٹ یا ریپبلکن ملک نہیں بلکہ وہ ایک کرپٹ سامراجی ملک بن چکاہے خطہ میں عسکری دھاک میں اضافہ اور بلوچ قوم کا بے رحمانہ قتل عام چین کا گوادر رپورٹ پر گرفت مضبوط کرنے کے لئے ہیں چین اپنے سٹریٹیجک مفادات اور اور اپنی شرح منافع کی دوڑ میں بلوچوں کے لاشوں سے گزرنے کے لئے سرگرداں ہیں لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے کہ بلوچ خاموش رہ کر چینی سامراجی کی میزبانی کریگا چین کو بلوچ قوم کی لاشوں سے گزرنا پڑیگا بلوچ قوم اس مقام کا انتخاب کیا ہے جہان سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں بلوچ اپنی تمام تر تاریخی ادوار میں کسی بھی غاصب کا میزبانی کرنے کے بجائے اپنی سرزمین آذادی اورشناخت کے دفاع میں ان قوتوں کے خلاف بھر پور سیاسی مزاحمت کے ساتھ ان کا مقابلہ کیا ہے ترجمان نے کہاکہ امریکہ یورپی یونین نیٹو سمیت عالمی دنیا چین کے توسیع پسندانہ عزائم اوخطے میں ان کے گھناؤنے کردارپر خاموشی توڑ کر بلوچ قوم کی سفارتی مدد کرے اپنے آپ کو سب سے زیادہ جمہوریت پسند انسانی دوست انسانی حقوق کے دعویدارقومی آزادیوں اور سماجی انصاف کے محافظ کہنے والے عالمی قوتین مہذب دنیا کسی سفارت چالبازی کے برعکس براست بلوچ قوم کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی مدد کرکے بلوچ قوم کاعتبار بحال کرے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز