جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںخضدار، بدامنی چوری اور ڈکیتی کی واردات میں اضافہ، شہری خوف کا...

خضدار، بدامنی چوری اور ڈکیتی کی واردات میں اضافہ، شہری خوف کا شکار

خضدار، بدامنی چوری اور ڈکیتی کی واردات میں اضافہ، شہری خوف کا شکار

خضدار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خضدار بدامنی چوری اور ڈکیتی کی واردات میں اضافہ، شہری خوف کا شکار، گھروں سے غیرضروری طور پر نکلنے میں محتاط ہو گئے، ہوٹلوں میں رش کم ہونے لگی تفصیلات کے مطابق خضدار شہر میں قتل اور ڈکیتی کی پیدرپے رونما ہونے والے واقعات کے بعد خضدار کے شہری خوف و ہراس کا شکار ہونے لگے ہیں، راہزنی کے واقعات کے بعد اب ڈکیتوں نے گھروں کا رخ کردیا گزشتہ دنوں ایک گھر کا صفایا گیاتھا جبکہ سولر سٹم بھی اٹھاکر لے گئے تھے اسی طرح ایک اینڈرائڈ موبائل کے لیے نوجوان کی جان لے لی گئی اس سے قبل ایک نوجوان کو موٹرسائیکل سوار کلاشنکوف بردار نے جھالاوان کمپلیکس میں سرے عام نشانہ بناکر آسانی سے فرار ہوگئے تھے اسی طرح زہری میں دو دن قبل نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا تھا جبکہ دوسری جانب تحصیل وڈھ میں بھی بدامنی کی لہر چل پڑی ہے جہاں ڈکیتی اور رہزنی کی ورادات معمول کا حصہ بن گئے ہیں، خضدار سٹی اور تحصیلوں میں ہونے والے ان جرائم کے واقعات نے پورے ڈسٹرکٹ خضدار کو گھیر لیا ہے اور سٹی پر ان کے برے اثرات رونما ہونے لگے ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان سے فوری نوٹس لینے اور موثر اقدامات کی اپیل کی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز