دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںہتھیار اٹھائیں، باغیوں سے لڑیں، ایتھوپیا کے وزیر اعظم کی شہریوں سے...

ہتھیار اٹھائیں، باغیوں سے لڑیں، ایتھوپیا کے وزیر اعظم کی شہریوں سے درخواست

ایتھوپیا ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا میں باغیوں کے دارالحکومت کی طرف پیش قدمی کے دعوی کہ بعد ملک بھر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام خود اور شہرکی حفاظت کے لیے تیار رہیں اور شہری ہتھیاروں کو اگلے 2 دنوں میں رجسٹرڈ کرالیں۔ ایتھوپیا حکومت کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات کے نفاذ کا مقصد عوام کو ٹی پی ایل ایف سے تحفظ دینا ہے، جن کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں تشدد کیا جارہا ہے۔ایتھوپیا کے شمالی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی جبکہ صحافیوں کو بھی محدود کردیا گیا، جس کی وجہ سے صورتحال سے متعلق دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنا مشکل ہے۔

ایتھوپین حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ شمالی ٹیگرے میں باغیوں کے اس دعوے کے بعد کیا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ احمارا کے قریبی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل قصبے ڈیسی اور کومبولچا پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔
حکومت کے مطابق فوج دونوں اہم علاقوں پر قبضے کے لیے لڑ رہی ہے جو دارلحکومت سے 400 کلو میٹر دور واقع ہیں۔

ٹیگرے باغی گروہ گزشتہ کئی برسوں سے وفاقی حکومت کے خلاف لڑ رہا ہے، جون میں حکومت نے ٹیگرے میں انسانی بنیاد پر امداد اور تجارتی سرگرمیاں معطل کردی تھیں جو اب تک جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اس جنگ نے انسانی بحرانی پیدا کردیا ہے،ہزاروں لوگ مارے گئے ہیں اور 25 لاکھ سے زائد لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز