شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںبی ایس او آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک نے تنظیم تحلیل کرنے کا اعلان...

بی ایس او آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک نے تنظیم تحلیل کرنے کا اعلان کردیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کے تنظیم کاری کمیٹی کا اجلاس منعقدہوااجلاس میں تنظیم کو درپیش آئینی بحران اور ایک سال کے عرصے میں بلاک کے تحت کی گئی تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کانسٹیٹیوشنل بلاک کو تحلیل کر نے کا فیصلہ کیا گیا کانسٹیٹیونل بلاک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اپریل 2014میں تنظیم کودرپیش آئینی بحران کے پیش نظر کارکنان اور زونوں نے مرکز سے بائیکاٹ کر کے کانسٹیٹیوشنل بلاک کے تحت اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اس دوران تنظیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تنظیم کو درپیش آئینی بحران کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کی گئیں لیکن تنظیم کے اداروں کو یرغمال بنانے والے گروہ نے بحران کے حل کی تمام کوششوں کو دانستہ ناکام بنایا اور اپنی غیر آئینی مرکزی کمیٹی میں تنظیمی مسائل کو حل کرنے کی خوائش رکھنے والے ممبران کو بھی اپنے عہدوں سے دستبردار ہونے پر مجبورکیا موجودہ مرکزی کمیٹی اورتنظیم کی قیادت کے دعوے دار کردار وں کی کوئی آئینی حیثیت نہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ شامل افراد تنظیم کے آئینی ممبران ہیں اپنے اسی غیر آئینی حیثیت کا بھانڈہ پھوٹنے کے ڈر سے تنظیم کی قیادت کے دعوے دار گروہ تین سا ل پورے ہونے کے باوجود کونسل سیشن کا نام لینے سے کترار ہی ہے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کانسٹیٹیوشنل بلاک کو ختم کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے جبکہ تنظیم کے آئینی کارکنان اپنی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے بحیثیت بی ایس او آزاد کے زمہ دار کارکنان اپنی کرادار ادا کرتے رہیں اعلامیہ کے ساتھ ہی بلاک کے تحت سرگرم تمام زون بھی تحلیل کر دیئے جائینگے تمام کارکنان اپنے سابقہ زونل زمہ داروں سے رابطے میں رہیں جلد ہی تنظیم کے آئینی ممبران، زونل زمہ داران اور تنظیم سے وابستہ تمام سنجیدہ حلقوں سے مشاورت کے بعدنئی لائحہ عمل تشکیل دی جائیگی اور تنظیم کو تمام بحرانوں سے نکالتے ہوئے فعالیت کی جانب لے جانے کی جد وجہد جاری رکھی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز