دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںافغانستان ،جلال آباد میں بم دھماکہ، 2 جاں بحق اور 3 زخمی

افغانستان ،جلال آباد میں بم دھماکہ، 2 جاں بحق اور 3 زخمی

کابل ( ہمگام نیوز) افغانستان کے شہر جلال آباد میں روڈ کنارے نصب بم دھماکے میں طالبان کی گاڑی کی تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم اُس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طالبان اہلکاروں کی گشت پر مامور گاڑی گزر رہی تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں طالبان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ 2 اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے اور تین شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔طالبان کے ایک مقامی کمانڈر نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 4 اہلکار زخمی ہیں تاہم اسپتال ذرائع اور عینی شاہدین نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز