جاسک ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات، 9 نومبر 2021 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر جاشک کے علاقے بنگلان میں قابض ایرانج انٹیلی جنس سروسز کے اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کرکے 2 بلوچ شہریوں کو شہید کر دیا ـ
ان دو بلوچ شہریوں کی شناخت “مراد آھردادی ولد آھرداد ساکن مھمدان اور دوسرا اس کا بہنوئی محمد ولد احمد جو کہ توتان کا رہائشی بتایا جاتا ہے کے نام سے ہوئی ـ
کہا جاتا ہے کہ قابض انٹیلی جنس سروس کے اہلکاروں نے بلوچستان کے علاقے بنگلان پر لیردف جاتے ہوئے پارکوہ کے پہاڑی علاقے میں گھات لگا کر دو بلوچ شہریوں کو شہید کردیا۔
اس رپورٹ کے مطابق جو دو اہلکار ان دو بلوچ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ان میں لیردف چوکی کے سربراہ اور کرمان کے رہنے والے “عبداللہ خوارزمی” اور میناب کے رہائشی “علی ذاکری” ہیں۔
ایک باخبر ذریعے نے ہمارے رپورٹر کو بتایا کہ “انٹیلی جنس اہلکاروں نے دو بلوچ شہریوں پر گھات لگا کر حملہ کیا اور قریب آتے ہی ان پر گولی چلا دی۔”