یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںنواب شاہ،مسافر وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم، 2 افراد جانبحق

نواب شاہ،مسافر وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم، 2 افراد جانبحق

نواب شاہ(ہمگام نیوز) نواب شاہ میں مسافر وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ـ

تفصیلات کے مطابق :نواب شاہ میں قومی شاہراہ کریم آباد کے قریب مسافر وین اور ٹرالر کے درمیان خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو قاضی احمد ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ مسافر وین صادق آباد سے کراچی جارہی تھی۔

دوسری جانب کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے, حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز