مستونگ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے سعید احمد کے باحفاظت بازیابی کے لیے آج بروز جمعرات مستونگ ڈی سی آفس کے سامنے لواحقین کی جانب سے 11 بجے کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کرکے احتجاج کیا گیا- ڈی سی مستونگ نے ان سے مزاکرات کرکے یقین دھانی کرائی کہ وہ سیعد احمد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے گی جس کے بعد سیعد احمد کے اہلخانہ نے اپنا احتجاج ختم کردیا
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے قابض پاکستانی فورسز نے لیویز اہلکار سیعد احمد 29 اگست 2013 کو مستونگ لدھا کے قریب سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے ـ