یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ڈی جی خان زون کا سینئر باڈی اجلاس...

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ڈی جی خان زون کا سینئر باڈی اجلاس منعقد

ڈی جی خان ( ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ڈی جی خان زون کا سئینر باڈی اجلاس زیرِ صدارت زونل صدر حامد بلوچ منعقد ہوا جس میں مرکزی کمیٹی کے ممبر اظہر بلوچ بطورِ مہمان خاص شریک ہوئے۔ اجلاس میں مرکزی سرکیولر، گزشتہ کارکردگی رپورٹ، تنقیدی نشست پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل میں متعدد فیصلے لیے گئے۔
سئینر باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے ممبر اظہر بلوچ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں دن بدن بلوچ طلبا سیاست مضبوط ہورہا ہے۔ بساک نے ڈیرہ غازی خان کے طلباء و طالبات کو جدوجہد اور سیکھنے کیلیے بھرپور مواقع فراہم کیے ہوئے ہیں جس کو طلباء و طالبات بڑے دلچسپی سے حاصل کررہے ہیں۔ تعلیم سیکھنے کا عمل ہے لیکن بدقسمتی سے ملک میں رائج تعلیمی نظام سیکھنے سے زیادہ نوجوانوں کو مشین بنا رہی ہے۔ بساک اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے طلباء و طالبات کو سیکھنے اور تخلیق کرنے کے مواقع فراہم کررہا ہے جس سے بلوچ نوجوان اپنے قوم کے تخلیقی ذہن پیدا کرسکتے ہیں۔ سیاست ایک اچھا عمل ہے بشرطیکہ سیاست اجتماعی مقاصد کیلیے ہو۔ تعلیمی اداروں کے اندر طلباء و طالبات کے حقوق کے تحفظ اور انہیں سیاسی شعور سے آراستہ کرنے کے لیے سیاست ضروری ہے اس لیے ہمیں بطور نوجوان تعلیمی اداروں کے اندر مثبت سیاسی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تعلیمی اداروں میں مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، ڈیرہ غازی میں موجود چند یونیورسٹی اور کالجوں کی صورتحال سب کے سامنے واضح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی میں انتظامیہ کی جانب سے کرپشن اور میرٹ کی پامالی دن بدن بڑھتی جارہی ہے اس کے علاوہ فیسوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بساک کے زونل ذمہ داراں پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ غازی یونیورسٹی سمیت ڈیرہ غازی خان کے دیگر تعلیمی اداروں میں کرپشن، میرٹ کی پامالی، فیسوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف ایک بھرپور موقف اختیار کرکے جدوجہد کریں۔ اس کے علاوہ ہمیں مضبوط اور شعور یافتہ قوم بنانے کے لیے اس قوم کے نوجوانوں کو ذہنی طور پر تیار کرنا ہوگا۔ ذہنی نشوونما کے لیے ہمیں چاہیے کہ اپنے اردگرد ہونے والے تمام انفارمل ڈسکشنز میں تبدیلی لائیں اور زیادہ سے زیادہ کتابوں کا مطالعہ کیا جائے۔ بساک کے تمام ممبر انفرادی ذمہ داریوں کا احساس کرکے تنظیمی پروگرام کو بھرپور طریقے سے آگے لے کر جائیں۔
اجلاس کے آخری ایجنڈے آئندہ لائحہ عمل میں متعدد فیصلے لیے گئے اور اجلاس سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے زونل صدر حامد بلوچ نے کہا کہ جلد ڈیرہ غازی میں تمام تنظیمی یونٹس کو فعال کیا جائے گا اور غازی یونیورسٹی میں تعلیمی مسائل پر ایک بھرپور لائحہ عمل لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز