یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمیرجاوہ شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق...

میرجاوہ شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق دوسرا زخمی

میرجاوہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 30 نومبر کو میرجاوہ شہر میں دو بلوچ شہریوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دیا جس کے نتیجے ایک شہری جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ـ

جانبحق ہونے والے شہری کی شناخت ریگ ملک سے تعلق رکھنے والے حاجی “کریم بخش گمشادزہی” کے نام سے ہوئی ہے ـ

زخمی شہری حاجی کریم بخش کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے جس کی جسمانی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں شہری سرحدی شہر میرجاوہ کے بازار میں ایک گاڑی میں جا رہے تھے کہ انہیں نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

اس قتل کے مرتکب افراد کے محرکات اور شناخت خبر کے ترتیب دینے تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ حاجی کریم بخش کا شمار علاقے کے معتمدوں میں ہوتا تھا اور ان کا بلوچستان کی سرحدی پٹی میں آئی آر جی سی کے ساتھ تعاون کے لیے بسیج بیس تھا جس کی میرجاوہ کی سیاسی اور عسکری مجلسوں میں موجودگی واضح طور پر دیکھی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز