کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ئٹہ جنا ب محمد داؤد خان نا صر نے 8سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کے مقدمہ میں نا مزد ملزم کو جرم ثابت ہو نے پر 10سال قیدبا مشقت اور 2لاکھ روپے جر ما نہ کی سزا سنا دی ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم حسنین عباس نے کو ئٹہ کے پو لیس تھا نہ سول لا ئن کے حدود میں 8سالہ بچے کیساتھ 24جون 2021ء کوبد فعلی کا ارتکا ب کیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار اور مقدمہ کا چالان عدالت ہذامیں پیش کیا تھا گزشتہ روز عدالت کے جج نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے مقدمہ میں نا مز د ملزم حسنین عباس کو8سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا جرم ثابت ہو نے پر 10سال قید با مشقت اور 2لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنا ئی، عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں ملزم کو مزیدایک سال قید بھگتنا ہو گی۔سزا سنا ئے جا نے کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا۔