دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبی ایس ایف کا28 مئی کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال...

بی ایس ایف کا28 مئی کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ( ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کئے گئے ایک مرکزی ترجمان میں28مئی کوبلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ سالویشن فرنٹ نے 28مئی 1998کو پاکستانی ریاست کی جانب سے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تجربات اور رونمائی کے لئے بلوچ سرزمیں کا استعمال اور ان کے منفی اور تباہ کن اثرات کے حوالہ سے 28مئی کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے بلوچ پشتون عوام تاجر برادری اور بلوچستان میں آباد دیگر اقوام سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان میں ریاست کی جوہری سرگرمیوں کے خلاف اپنی دکانیں کاروباری اور تجارتی مراکز بند رکھیں ترجمان نے کہاکہ 28 مئی1998 کو پاکستانی ریاست اپنی فرعونیت اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ مرضی ومنشاء کے برعکس بلوچستان کے علاقہ چاغی کو اپنی جوہری تجربات کا مرکز بناکر راسکوہ کے پہاڑ میں بیک وقت ساتھ ایٹمی بم پھوڑ کر پورے ماحول میں تابکاری زہر بھر دی اس سے نہ صرف بڑے پیمانے پر انسانی اموات ہوئے بلکہ لوگوں کی مال مویشی اور پالتو جانور بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے علاقہ کا ماحول موسم اور آب ہوا زراعت اور درجہ حرارت میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی جبکہ بلوچ عوام ابھی تک اس کے مہلک اورمنفی اثرات کا سامنا کررہے ہیں ترجمان نے کہاکہ بلوچ دوست رہنماء اور مختلف علاقوں میں سرگرم آزادی خواہ پاکستانی ریاست کی کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف وسیع پیمانے پر ایک آگائی مہم چلا رہے ہیں اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا فیس بک اور ٹویٹرپر باقائدگی سے مہم شروع کی گئی ہے سوشل میڈیا فیس بک اور ٹویٹر کا استعمال کرنے والے تمام بلوچ دوست اندروں بلوچستان اور بلوچستان سے باہر ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف اس عالمی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور وہ تمام معلومات اوردستیاب موادجو ان تجرباتی دھماکوں کے تابکاری ثرات کے نتیجہ کے طور پر مشاہدہ کے طور پر سامنے آئے تحریری وتصویری یا ریسرچ کی شکل میں سروے فیچر ز اورتصاویرجو یا سروے کے دوران ان دھماکوں سے متاثرہ خاندان علاقہ کے بارے میں اگر کسی کے پاس معلومات اور اس سلسلے میں اعداد شمارموجود ہے تو سوشل میڈیا ان معلومات کے تبادلہ کے لئے بہتریں سماجی فورم ہے جسے عام طور پر کچھ نام نہاد امدادی تنظیموں نے چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے اسے تابکاری اثرات کے بجائے اسے قحط زدہ قرار دیکر ریاست کے مجرمانہ پروپیگنڈہ کا حصہ بن چکے تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز