دکی(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دکی کے مقام ناصر آباد کے علاقے میں تبلیغی امیر حاجی عبدالوہاب حریفال کے گھر میں کمرے میں آتشزدگی کے با عث10ما ہ کی معصوم بچی جاں بحق جبکہ سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علا قے ناصر آ باد میں تبلیغی امیرحا جی عبدالوہاب کے گھر میں ایک کمرے میں آتشزدگی سے محمد امین کی دس ما ہ کی معصوم بچی جھلس کر جان کی با زی ہا رگئی جبکہ آتشزدگی کے باعث کمرے میں مو جو د فرنیچر، کپڑے و دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔