کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ قوم پرست آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بلوچ دوست رہنما میر حیر بیار مری کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کی اہلیہ کے وفات کی خبر سن کر ہمیں انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ ہم درد و غم کے اس موقع پر حیر بیار مری اور لواحقین کے ساتھ ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ االلہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔